گوجرہ :لڑکیو ں کو چھیڑنے سے منع کرنے پر اوباش کی فائرنگ، طالبعلم زخمی

گوجرہ (نما ئندہ دُنیا )لڑکیو ں کو چھیڑنے سے منع کرنے پر اوباش نوجوا ن کی فسٹ ایئر کے طالبعلم پر فائرنگ،شدید زخمی کردیا ۔
معلو م ہوا ہے کہ آ فتاب ٹاؤ ن گوجرہ کا رہائشی عثما ن جوڑا کالج کی لڑکیو ں کے پیچھے آ تا تھا اور انہیں تنگ کرتا تھا جس پر چک نمبر 97 ج ب کے رہائشی و فرسٹ ائیر کے طالبعلم عثمان جاوید نے گزشتہ روز اسے لڑکیوں کو چھیڑنے سے منع کیا تو دونو ں میں تلخ کلا می ہو گئی جس پر عثما ن جوڑا نے کالج کے باہر عثما ن جاوید پر پستو ل سے فائرنگ کر دی جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا ،زخمی طالبعلم کو تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتا ل منتقل کر دیا گیا جبکہ ملزم موقع سے فرار ہو گیا ،سٹی پولیس گوجرہ نے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔