جڑانوالہ الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے مستحق خاندانوں میں راشن تقسیم

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا )جڑانوالہ الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے 150مستحق خاندانوں میں راشن تقسیم کرنے کی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق الخدمت فاؤنڈیشن جڑانوالہ کے زیر اہتمام سوئی گیس پائپ لائنز کے تعاون سے 150مستحق خاندانوں میں راشن تقسیم کرنے کی تقریب کا اہتمام نجی سکول کے گراؤنڈ میں کیا گیا۔اس موقع پر امیر جماعت اسلامی جڑانوالہ ڈاکٹر سعید احمد اور ڈائریکٹر کمیونٹی سروسز الخدمت فاؤنڈیشن جڑانوالہ رانا سلطان محمود کا کہنا تھا کہ الخدمت فاؤنڈیشن ہمیشہ انسانیت کی خدمت میں پیش پیش رہی ہے ،دنیا بھر میں کہیں بھی کوئی آفت آنے پر الخدمت فاؤنڈیشن کے والینٹرز ہمیشہ اپنی خدمات پیش کرتے ہیں۔