پینسرہ :اقبالین سوسائٹی کے زیر اہتمام تقریری مقابلے

پینسرہ(نمائندہ دنیا )اقبالین سوسائٹی چک نمبر 66ج ب دھاندرہ کے زیر اہتمام جامع مسجد گنبد والی میل سٹاپ میں عمل سے زندگی بنتی ہے جنت بھی جہنم بھی کے عنوان سے حسن تقاریر کا مقابلہ منعقد ہوا۔۔۔
جس میں علاقہ بھر کے سکولز و مدارس کے طلباء نے حصہ لیا۔مقررین نے تقاریر میں کہا کہ کامیابی کیلئے ہمیں عملی اقدمات کرنے کی ضرورت ہے ۔مقابلہ میں پہلی ،دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنیوالوں سمیت دیگر طلباء کو اعزازی سرٹیفکیٹس سے نوازا گیا۔