راولپنڈی ،غیر قانونی اسلحہ رکھنے ، منشیات فروشی پر 10ملزم گرفتار

راولپنڈی( خبر نگار) راولپنڈی پولیس نے منشیات فرو شی اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے پر 10ملزمان کو گرفتار کر کے ساڑھے 5کلو سے زائد چرس اور 6 پستول برآمد کر لیے۔
تھانہ نیوٹاؤن پولیس نے شاہد سے 2 کلو 200گرام چرس، شعیب اقبال سے 1 کلو 280 گرام چرس، تھانہ سول لائنز پولیس نے قاسم سے 1 کلو 500 گرام چرس، تھانہ جاتلی پولیس نے غلام مرتضیٰ سے 525 گرام چر س برآمد کی ۔ تھانہ نیوٹاؤن پولیس نے شمعون لیاقت سے پستول، مجید سے پستول، تھانہ سول لائنز پولیس نے شیراز مقصود سے پستو ل ، عبدالوہاب سے پستول، تھانہ صدر واہ پولیس نے محسن سے پستول ، تھانہ دھمیال پولیس نے اویس سے بھی ایک پستول 30 بور برآمد کیا ۔مقدما ت درج کر لیے گئے ۔