ڈی جی آر ڈی اے کی کھلی کچہری عوامی شکایات دور کرنیکی ہدایت

راولپنڈی(خصوصی نامہ نگار)ڈائریکٹر جنرل راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کنزہ مرتضیٰ نے یونیورسٹی ٹاؤن ہاؤسنگ سکیم میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔
اس موقع پر مقامی افراد نے اپنے مسائل پیش کیے ۔ ڈی جی نے عوامی شکایات کو بغور سنا اور فوراً متعلقہ حکام کو ان کے حل کے لیے ہدایات جاری کیں۔