آ ئی جی اسلام آباد کی زیر صدارت اجلاس،سکیورٹی سخت کرنیکی ہدایت

آ ئی جی اسلام آباد کی زیر صدارت  اجلاس،سکیورٹی سخت کرنیکی ہدایت

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہو ا ،اجلاس میں اسلام آباد پولیس کے تمام سینئر پولیس افسران نے شرکت کی۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

آئی جی اسلام آباد نے رمضان المبارک کے آخری عشرہ، جلوسوں کے سکیورٹی انتظامات اور کرائم کا جائزہ لیا اور سکیورٹی انتظامات کو مزید موثر بنانے کے احکامات جاری کیے ،انہوں نے کہا ایسی مساجد جہاں شہری اعتکاف بیٹھ چکے ہیں ان کے اطراف میں مناسب سکیورٹی انتظامات کئے جائیں،ضلع بھر کی تمام مساجد اور امام بارگاہوں کے گرد پیٹرو لنگ مزید بڑھائی جائے ،تمام تجارتی مراکز اور مارکیٹوں میں پیدل گشت کو یقینی بنایا جائے ،شہر کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ مزید سخت کی جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 23 مارچ کے سلسلہ میں بھی ضلع بھر میں سکیورٹی کو ہائی الرٹ رکھا جائے ،عیدکے موقع پر اپنے آبائی علاقوں میں جانے والے شہریوں کو اپنے گھر کی سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لئے بھرپور آگاہی فراہم کی جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں