اپنے ٹیچنگ ہسپتال نہ ہونے پر نرسنگ کالجز منظور نہ کرنیکافیصلہ

اپنے ٹیچنگ ہسپتال نہ ہونے پر  نرسنگ کالجز منظور نہ کرنیکافیصلہ

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے )یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور کے 86ویں سنڈیکیٹ اجلاس ہوا۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

سنڈیکیٹ اجلاس میں اس امر پر اتفاق کیا گیا کہ گلی محلوں میں غیر معیاری نرسنگ سکولوں کے قیام کا سلسلہ جاری رہا تو نرسنگ کی تعلیم کا معیار مکمل طور پر تباہ ہو جائے گا۔ وائس چانسلر نے نشاندہی کی کہ نجی کالجز نے اپنے مفادات کے تحفظ کے لیے سرکاری ہسپتالوں کے ساتھ برائے نام معاہدے کر رکھے ہیں جس سے عملی تربیت کا نظام متاثر ہو رہا ہے ۔ سنڈیکیٹ نے فیصلہ کیا کہ نئے نرسنگ کالجز اس وقت تک منظور نہ کیے جائیں جب تک ان کے اپنے ٹیچنگ اسپتال نہ ہوں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں