خواتین کو ہراساں کرنے والے 3برقعہ پوش اوباش گرفتار

لاہور ( کرائم رپورٹر)برقعہ پہن کر خواتین کو تنگ اور ہراساں کرنے والے 3ملزموں کو گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس ترجمان کے مطابق چوکی ہلوکی پولیس نے دوران پٹرولنگ ویلنشیا ٹاؤن مارکیٹ سے ملزموں کو گرفتار کیا۔ ملزم برقعہ پہن کرعید کی شاپنگ پر آئی فیملیز کو تنگ کر رہے تھے ۔ علی، زوہیب اور فیضان کے خلاف مقدمہ درج کر کے انویسٹی گیشن یونٹ کے حوالے کردیا گیا۔