فوڈ اتھارٹی متحرک،کرایانہ ،سویٹس شاپس کو جرمانے

فوڈ اتھارٹی متحرک،کرایانہ ،سویٹس شاپس کو جرمانے

ملتان (لیڈی رپورٹر)ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کی ہدایت پر خوراک میں جعل سازی اور ممنوعہ اجزاءکی ملاوٹ کرنے پر ملتان ڈویژن کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں عمل میں لائی گئیں۔

 تفصیلات کے مطابق سمیجہ آباد میں کھویا قلفی کا سیمپل فیل ہونے ، سٹارچ کی ملاوٹ پائے جانے پر ڈیری پروڈکشن یونٹ کو 15 ہزار، مغربی بازار اور اڈہ بمب موڑ جلال پور پیروالا میں 2 کریانہ سٹورز کو ملاوٹی سرخ مرچیں اور ہلدی پا¶ڈر فروخت کرنے پر 15، 15 ہزار، معصوم شاہ روڈ پر نہاری ہا¶س کو خوراک کی تیاری میں غیر معیاری نمک کا استعمال کرنے پر 20 ہزار، گلگشت کالونی میں برگر پوائنٹ کو ایکسپائری چکن پا¶ڈر اور باربی کیو سوسز کے استعمال پر 30 ہزار، چوک ڈبل پھاٹک پر سویٹس شاپ کو دودھ کی بوتلوں میں سٹارچ کی ملاوٹ پائے جانے پر 25 ہزار جبکہ چونگی نمبر 5 پر ملک شاپ کو دودھ میں پانی کی ملاوٹ پائے جانے پر 15 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔ اسی طرح خانیوال میں جلال آباد جہانیاں میں بیکری کو پروڈکشن ایریا میں حشرات کی بھرمار، صاف پانی کا استعمال نہ کرنے پر 15 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ اس کے علا¶ہ بستی نوک والا لودھراں میں سویٹس شاپ کو پروسیسنگ ایریا میں گندگی، ناقابل سراغ اجزاءکی ملاوٹ کرنے اور کنفیکشنری آئٹمز کے قریب مردہ حشرات پائے جانے پر 15 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں