مختلف تنظیموں کا آئینی ترمیم کے حق میں مظاہرہ اور ریلی
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار )سٹوڈنٹ تحریک خانیوال،،انجمن طلبہ اسلام خانیوال، سٹوڈنٹ تحریک خانیوال اور ینگ لائرز فورم،قومی طلبہ محاذ کے زیراہتمام ڈسٹرکٹ پریس کلب خانیوال کے باہر آئینی ترمیم کے حق میں مظاہرہ اور ریلی کا انعقاد کیاگیا ۔۔۔
ریلی میں مبشر منظور سلطانی، راؤ واصف عظیمی، وقار اکرم بندیشہ، صاحبزادہ منیب، شیخ جواد بلال چوہدری، شاہد کہادل، اویس مختیار، نواز للہیرا، حافظ شفقت،ارشد ساحل، صاحبزادہ ابوبکر، فہیم اقبال بدر ودیگر نے خطاب کیا۔مقرین کا کہنا تھا کہ جب عوام کے پاس کوئی اور راستہ نہ ہو،حقوق پامال ہوں، ناانصافی ہو تو وہ ایک ہی دروازے کی طرف دیکھتے ہیں اور وہ دروازہ وفاقی آئینی عدالت ہے ، یہ عدالت عوام کا آخری سہارا ہے ، ہمیں اس کی عظمت اور طاقت کو بحال کرنا ہے ، یقینی بنانا ہے کہ آئینی عدالت میں ہر شہری کو انصاف ملے ۔