رمضان رحمتوں، برکتوں اور گناہوں سے بخشش کا مہینہ :حامد رضا

مخدوم رشید(نامہ نگار)مخدوم ظفر شاہ مرحوم کی رسمِ قل خوانی میں قاری حامد رضا نقشبندی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انسان کو موت و آخرت کے لئے ۔۔۔
ہر وقت تیاررہنا چاہیے ، رمضان المبارک رحمتوں ، برکتوں اور گناہوں سے بخشش کا مہینہ ہے ، اس ماہ میں ہمیں زیادہ سے زیادہ اﷲ تعالیٰ کی عبادت کرنی چاہیے ، رسمِ قل خوانی میں مخدوم محمد جاوید ہاشمی ، علی موسیٰ گیلانی ، رانا اسحاق سراج ، مخدوم شہباز شہا ،مخدوم اقبال شا ہ سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی ، آخر میں سید علی موسیٰ گیلانی نے دعا کرائی جبکہ مخدوم ظفر شاہ مرحوم کے بڑے فرزند مخدوم شہریار شاہ کی دستار بندی مخدوم محمد جاوید ہاشمی نے کرائی۔