کوٹ ادو:دو اوباشوں کی دو لڑکوں سے زیادتی

کوٹ ادو(نامہ نگار،تحصیل رپورٹر) دواوباشوں کی دو لڑکوں سے زبردستی زیادتی، میڈیکل کرانے کے بعد چچا کی مدعیت میں مقدمہ درج۔۔۔
تفصیل کے مطابق نواحی علاقہ کچہ پتل میں ثقلین اور ذیشان نے 13سالہ اور 12 سالہ لڑکے کو کھیت میں لیجاکر زبردستی مبینہ بد اخلاقی کا نشانہ بنایا،متاثرہ لڑکوں کے واویلا اورشور پر مقامی افراد موقع پر پہنچے تو ملزم فرارہوگئے ،اطلاع پرپولیس موقع پر پہنچ گئی، قانونی کارروائی جاری ہے ۔