مہنگائی بے قابو،چینی180سے200روپے کلو تک فروخت ہونے لگی

مہنگائی بے قابو،چینی180سے200روپے کلو تک فروخت ہونے لگی

ملتان (لیڈی رپورٹر)رمضان المبارک کے آخری عشرے میں مہنگائی کا جن بے قابو ہو گیا ہے ، چینی کی قیمت میں اضافہ شہریوں کیلئے درد سر بن چکا ہے۔۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 ، چینی کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ نے شہریوں کی پریشانی میں مزید اضافہ کر دیا ہے ، مارکیٹ میں چینی 180 سے لیکر200روپے کلو تک فروخت ہونے لگی، 50 کلوگرام چینی کا تھیلا 8200 روپے سے بڑھ کر 8500 روپے تک پہنچ گیا ہے ، حکومت کی جانب سے چینی کی فی کلو قیمت 164 روپے مقرر کی گئی تھی جبکہ یوٹیلیٹی سٹور میں 153 روپے کلو کے حساب سے فروخت ہو رہی ہے ، منافع خور مافیا کی دونوں ہاتھوں سے لوٹ مار جاری، ضلع انتظامیہ نے حکومتی احکامات ہوا میں اڑا دیے ،کوئی چیک اینڈ بیلنس نہیں ہے جس کے بعد مارکیٹ میں چینی 180 روپے سے 200 روپے کلو میں فروخت ہو رہی ہے جو شہریوں کی قوت خرید سے باہر ہے ۔شہر میں 50سے زائد پرائس کنٹرول مجسٹریٹ ہیں ،تا ہم کارروائیاں محض فوٹو سیشن تک محدود ہیں جس کے باعث دکاندار بھی من مانے نرخ وصول کر رہے ہیں۔عوامی و سماجی حلقوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے آخری عشرے اور عید الفطر کی آمد کے موقع پرمہنگائی انتظامی کی ملی بھگت سے کی گئی ہے جوغریب عوام کے ساتھ ظلم کے مترادف ہے ۔شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے نوٹس لے کر موثر اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ ان کو ریلیف مل سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں