چوری و ڈکیتی کی وارداتیں، شہری نقدی و سامان سے محروم

ملتان(کرائم رپورٹر)چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں شہری نقدی و سامان سے محروم ۔تھانہ بی زیڈ کے علاقے میں محمد رمضان سے ملزم جھپٹا مارکر موبائل چھین کر فرار ہوگئے ۔۔
تھانہ الپہ کے علاقے میں محمد حسن سے تین ڈاکو نقدی60ہزار و موبائل لوٹ کر لے گئے ۔تھانہ نیوملتان کے علاقے میں تنویر احمد سے جھپٹا مارکر موٹرسائیکل سوار ملزموں نے موبائل چھین لیا ۔تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے میں ڈاکو شاہد خان سے 13ہزار روپے ،دو موبائل لے گئے ۔ تھانہ دہلی گیٹ کے علاقے میں سلیم اقبال سے موبائل چھین لیا ۔تھانہ مخدوم رشید کے علاقے میں رضا رسول اور رخسانہ بی بی سے نقدی اور موبائلزفونز چھین لئے گئے ۔ تھانہ سٹی جلالپور کے علاقے میں نیاز احمد سے تین ڈاکو نقدی ،موبائل اور گھڑی لوٹ کر لے گئے جبکہ حفصہ بی بی ، محمد رمضان ،محمد طارق ،عمران ، عدنان ،سعید احمد ، محمد عمران ،محمد عارف ، قیصر ناصر ، عمران علی ،کامران شہزاد ،محمد حمزہ ،غلام فرید ، فرحان احمد ،محمد ظریف ،محمد اکرم ، محمد حسین ،محمد عدنان ، خالد محمود ،محمد امین ، اشرف علی ،محمد اکبر اور احمد نواز کی نقدی طلائی زیورات موٹرسائیکلیں موبائلزفونز سمیت دیگر قیمتی سامان چوری ہوگئے ۔پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔