گھریلو ناچاقی پر بیوی پر تشدد،رشتہ کے تنازع پر مخالف پر کلہاڑی کے وار

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) تشدد کے تین مختلف واقعات کے دوران سیٹلائٹ ٹاؤن میں مظہر اقبال نے گھریلو ناچاقی پر بیوی مدیحہ بی بی کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے مضروب کر دیا۔۔۔
جبکہ 13جنوبی میں رشتہ کے تنازعہ پر بلال نے کلہاڑی کے وارکر کے امجد کو گھائل کر دیا،اور43جنوبی میں جاوید وغیرہ نے تلخ کلامی پر محمد مالک کو مار مار کر ادھ موا کر دیا،متاثرین کی اطلاع پر پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلئے ۔