سیمنٹ فیکٹری کا منافع 22کروڑ 1800 مزدوروں میں تقسیم کرنے کا اعلان

دائودخیل (نما ئندہ دنیا)سیمنٹ انڈسٹری اسکندرآباد دائودخیل نے اپنے سالانہ منافع 5پرسنٹ کے 22کروڑ روپے اپنے ورکرز میں عید سے پہلے تقسیم کرنے کا اعلان کردیا۔۔۔
فیکٹری ورکرز ، کنٹریکٹرز ورکرز اور کامن سروس ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ، ان ورکرز کی تعداد تقریبا 18سو سے ز ائد بنتی ہے مختلف کیٹیگریز کے تحت تقریبا 130 ورکرز کو 49ہزار ، 2 سو ورکرز کو 98ہزار اور تقریبا15سو ورکرز کو 1لاکھ 28ہزار روپے منافع کی مد میں ملیں گے ۔