وزیر اعلیٰ سولر پینل سکیم،درخواستوں کی سکروٹنی کیلئے کمیٹیاں

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) حکومت پنجاب کی جانب سے سرگودھا سمیت صوبہ بھر میں وزیر اعلیٰ مفت سولر پینل اسکیم کے تحت درخواستیں دینے والوں کی سکروٹنی کیلئے ضلعی سطح پر خصوصی کمیٹیاں تشکیل دیدی گئیں۔۔۔
ذرائع کے مطابق حکومت پنجاب توانائی کے محکمہ کے ذریعے پروجیکٹ مینجمنٹ یونٹ \'\'وزیر اعلیٰ پنجاب مفت سولر پینل اسکیم\'\' کو نافذ کر رہی ہے تاکہ معاشرے کے سب سے زیادہ کمزور طبقوں کی مدد کی جا سکے ، جن گھروں میں ماہانہ 200 یونٹس تک بجلی استعمال ہوتی ہے ، انہیں مفت سولر سسٹم فراہم کیے جائیں اس مقصد کیلئے صارفین کی رجسٹریشن اور قرعہ اندازی مکمل ہو چکی ہے اسکیم کے منظور شدہ قوائد وضوابط کے مطابق، قرعہ اندازی میں شامل صارفین کی اہلیت کی مزید تصدیق پنجاب کے ہر ضلع کی ضلعی انتظامیہ کے ذریعے فیزیکل انسپکشن کی جائے گی،جس کیلئے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ دیئے گئے معیار کے مطابق خصوصی کمیٹیاں جلد از جلد فعال کر کے مذکورہ منصوبہ کیلئے اٹھائے گئے اقدامات اور عملدرآمد کی رپورٹ جلد از جلد ارسال کی جائے ۔