پاکستان مرکزی مسلم لیگ کی سرگودھا پریس کلب کی ایگزیکٹیو باڈی کے اعزاز میں افطار پارٹی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) رمضان المبارک کے بابرکت مہینہ میں مستحق و کم وسیلہ گھرانوں کو سحر و افطار کے وقت اشیاء خورد و نوش کی فراہمی کیلئے بھرپور انداز میں۔مصروف عمل ہیں، لوگوں کو سحری کے وقت گھر کی دہلیز پر کھانا فراہم کیا جاتا ہے۔۔۔
ان خیالات کا اظہار پاکستان مرکزی مسلم لیگ سرگودھا چوہدری اکمل جسپال اور جنرل سیکرٹری منیر احمد کھرل نے سرگودھا پریس کلب کی ایگزیکٹیو باڈی کے اعزاز میں منعقدہ افطار پارٹی کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر صدر سرگودھا پریس کلب عبدالحنان چوہدری، جنرل سیکرٹری شیخ رضوان، نائب صدر امتیاز چوہدری، جائنٹ سیکرٹری رانا عارف، پریس سیکرٹری محمد بلال، ممبران مجلس عاملہ سفیان وحید، آصف شہزاد و دیگر موجود تھے ۔