پاکستان محض ایک زمین کا ٹکڑا نہیں بلکہ ایک نظریہ ہے ، ثمینہ احسان

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) پاکستان محض ایک زمین کا ٹکڑا نہیں بلکہ ایک نظریہ ہے ، جس کی بنیاد کلمہ طیبہ پر رکھی گئی۔۔۔
ان خیالات کا اظہار قیمہ حلقہ خواتین جماعت اسلامی ڈاکٹر حمیرا طارق اور ناظمہ جماعت اسلامی شمالی پنجاب ثمینہ احسان نے کیا۔انہوں نے کہا کہ نظریہ پاکستان سے وفاداری وطن عزیز کی خوشحالی اور فلاح کی ضمانت ہے نصف صدی سے زائد عرصہ گذرنے کے بعد بھی قیام پاکستان کے مقاصد حاصل نہ ہو سکے ۔ نظریہ اسلام کی بنیاد پر گولیوں کا نشانہ بننے والوں کی اگلی نسل ہی غلامانہ معیشت، سامراجی نصاب اور غیر منصفانہ عدالتی نظام کی بھینٹ چڑھنے لگے ۔اپنے قیام کے بعد سے ہی یہ وطن عزیز چند مخصوص خاندانوں اور وڈیروں کی ذاتی خواہشات کی نذر ہوگیا-اسلامی نظام کا قیام تو درکنار, حکمران طبقہ ملک کی نظریاتی و جغرافیاء حدود کا تحفظ تک نہ کرسکا -