کلورکوٹ کااکلو تا جمیل پارک ٹوٹ پھوٹ کا شکار،بینچ کرسیاں غائب

کلورکوٹ(نمائندہ دنیا)کلورکوٹ شہرکے اکلوتے پارک جمیل پارک کی صورتحال خراب صفائی کا ناقص انتظام ہے جھولے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں۔۔۔
چھتریوں کے نیچے بینچ کرسیاں غائب ہیں، پارک کے گھاس پر اینٹیں کچرا کاغذات موجود ہیں،تفصیلات کے مطابق کلورکوٹ شہر میں تھکے ماندے شہریوں اور ان کے بچوں کی تفریح کے لیے صرف ایک اکلوتا پارک جمیل پارک موجود ہے ئی پارک ایم سی کلورکوٹ کے ماتحت ہے جمیل پارک کلورکوٹ میں صفائی کا ناقص انتظام ہے پارک میں موجود گھاس پر جگہ جگہ اینٹیں کچرا اور چھوٹے چھوٹے کاغذات جوسز کے ڈبے موجود ہیں ۔شہریوں نے اے سی کلورکوٹ اور چیف افسیر ایم سی سی جمیل پارک کلورکوٹ کی حالت زار کو بہتر بنانے کا مطالبہ کیا ہے ۔