زندہ مرغی کا سرکاری ریٹ413 روپے کلو ،فارموں سے 458 میں مل رہی ،چکن فروش

زندہ مرغی کا سرکاری ریٹ413  روپے کلو ،فارموں سے 458 میں  مل رہی ،چکن فروش

کلورکوٹ(نمائندہ دنیا )چکن فروشوں نے کہا ہے کہ زندہ برائلر مرغی فارموں سے مہنگی ملتی ہے ، ہم کس طرح برائلر گوشت سستا فروخت کریں حکومت ہمیں مرغی کے فارموں سے سستا مال دلوائے ہم گوشت سستا بیچیں گے۔۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 ان خیالات کا اظہار کلورکوٹ میں برائلر گوشت فروخت کرنے والوں نے اپنے موقف میں کیا، انہوں نے بتایا کہ ہمیں فارموں سے زندہ مرغی458روپے کلو ملتی ہے جبکہ زندہ مرغی کا سرکاری ریٹ413روپے کلو ہے اسی طرح برائلر گوشت کا سرکاری ریٹ 597 کلو ہے جبکہ ہمیں458روپے زندہ والہ مرغا گوشت کی صفائی شاپر دکان کے اخراجات لگا کر730 میں خود جا پڑتا ہے ان کا کہنا تھا کہ افسران ریٹ لسٹ بناتے وقت ہمیں بھی اعتماد میں لیا کریں اور دیکھیں ہمیں زندہ مرغی کس طرح پڑ رہی ہے ہمارے بھی چھوٹے چھوٹے بچے ہیں ہمیں سستا زندہ مرغی دلوائی جائے ہم گوشت سستا بیچیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں