سلانوالی انتظامیہ کا تجاوزات کے خلاف آپریشن ،جرمانے

سلانوالی انتظامیہ کا تجاوزات کے خلاف آپریشن ،جرمانے

سلانوالی(نمائندہ دنیا )سلانوالی انتظامیہ کا تجاوزات کے خلاف آپریشن پھل سبزیوں سے بھری 22 ریڑھیاں پکڑ لی گئیں، فی کس 500 روپے جرمانہ کے بعد تمام ریڑھیاں وارننگ کے بعد چھوڑ دی گئیں۔۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

جبکہ تین دکانداروں کو تجاوزات قائم کرنے پر مجموعی طور پر 9 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا، بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز سلانوالی میں تعینات ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر طارق محمود گل نے بازاروں کا دورہ کیا جہاں انہوں نے بازاروں میں تجاوزات کے خلاف سخت کاروائی کرنے کو حکم دیا جس پر میونسپل کمیٹی کے سٹاف نے پھل سبزیوں سے بھری 22 ریڑھیوں کو پکڑ کر ایم سی آفس میں بند کر دیا بعد ازاں فی کس 00 5 روپے یعنی مجموعی طور پر 22 ہزار روپے جرمانہ کرتے ہوئے وارننگ دینے کے بعد چھوڑ دیا گیا جبکہ تین دکانداروں کو فی کس تین ہزار روپے مجموعی طور پر نو ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں