قیام پاکستان کے بعد آج ہمیں استحکام پاکستان کا مرحلہ در پیش ہے ،شیخ رضوان ارشد

بھلوال(نمائندہ دنیا)مرکزی انجمن تاجران کے صدر شیخ رضوان ارشد نے کہا ہے کہ قیام پاکستان کے بعد آج ہمیں استحکام پاکستان کا مرحلہ در پیش ہے۔۔۔
ہمارے لئے ملکی وحدت اور اس کا تحفظ ایک بہت بڑا چیلنج ہے پاکستان میں بسنے والے غیور عوام جب تک نسلی گروہی علاقائی تعصبات کو شکست دیکر استحکام پاکستان کیلئے اپنی توانائیاں وقف نہیں کرینگی وطن عزیز ترقی نہیں کریگا ،انہوں نے کہا کہ وطن دشمنوں کو یہ باور کرانا ہوگا کہ دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کو نقصان نہیں پہنچا سکتی تعلیمی ادارے کسی بھی قوم کا سب سے قیمتی سرمایہ ہوتے ہیں اور آج طلباء و طالبات کیساتھ ساتھ اساتذہ سے بھی قوم کو یہ امید ہے کہ وہ اس ملکی کی نظریاتی سرحدوں کے دفاع کیلئے اپنی بھرپور توانائیاں بروئے کار لائینگے اس وقت پاکستان کو اندرونی و بیرونی خطرات سے محفوظ رکھنے کیلئے ہم سب کو مل جُل کر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا بعد ازاں یوم پاکستان کے حوالہ سے کیک کاٹا گیا۔