ٹی بی کے عالمی دن کے موقع پر آ گاہی واک کا اہتمام

 ٹی بی کے عالمی دن کے موقع پر آ گاہی واک کا اہتمام

میانوالی (نامہ نگار )ٹی بی کے عالمی دن کے موقع پر محکمہ صحت اور ایسوسی ایشن فارسوشل ڈو یلپمنٹ کے تعاون سے ڈسٹرکٹ ہیلتھ ارتھاٹی میانوالی DHDC آفس سے گلبرگ چوک میانوالی تک آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا۔۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

واک کی قیادت سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر محمدرفیق خان اور انچارج ٹی بی کنٹرول پروگرام ڈاکٹر ملک نوید حسن نے کی۔ واک میں ایسوسی ایشن فارسوشل ڈویلپمنٹ کے ڈسٹرکٹ آفیسر شعیب اسلم خان،ڈسٹرکٹ فیلڈ سپروا ئزر محمدخان نیازی،ڈسٹرکٹ فیلڈ سپروائزر محمدسیلم اور ٹی بی کونسلر جنیدعلی کے علاؤہ مختلف مکتبہ فکر کے لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر سی او ہیلتھ ڈاکٹرمحمدرفیق خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ٹی بی قابل علاج مرض ہے اور جدید ٹیسٹ مشین موجود ہیں جس سے لوگوں کا ٹیسٹ کیا جارہا ہے اور لوگوں کو فری ادویات فراہم کی جارہی ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں