وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے خصوصی طلباء میں بیگز تقسیم

کوٹ مومن(نمائندہ دنیا )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے دی گئی عیدی بیگز اسسٹنٹ کمشنر کوٹ مومن سردارمہتاب احمد خان بلوچ نے سینٹر کے اسپیشل طلباء میں تقسیم کیے۔۔۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے خصوصی طلباء سے ملاقات کی اورانہیں عیدی وصول کرنے پر خوشی کا اظہار کیا۔تقریب میں مقامی افسران، اساتذہ اوروالدین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔