حکومت کی سپیشل بچوں کی تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ:مدثر ممتاز

 حکومت کی سپیشل بچوں کی تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ:مدثر ممتاز

بھلوال(نمائندہ دنیا ) اسسٹنٹ کمشنر بھلوا ل مدثر ممتاز ہرل نے کہاہے کہ حکومت پنجاب سپیشل بچوں کی تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 تاکہ وہ معاشرے کا مفید اور فعال رکن بن سکیں۔ وزیراعلی پنجاب کی جانب سے ان بچوں کو خصوصی عید گفٹ بھی دیئے گئے ہیں وہ گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سنٹر بھلوال میں بچوں میں عید گفٹ تقسیم کرنے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ۔ اس موقع پرہیڈمسٹریس میڈیم سدرہ مبین، رانا اسد، خواجہ نوید احمد، محمد صفدر، اور رضوان احمد،مرزا محمد اسلم بیگ بھی موجود تھے ۔ اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب تعلیمی اداروں خصوصی سپیشل بچوں کے تعلیمی اداروں کی بہتری کیلئے خصوصی دلچسپی لے رہی ہیں یہی وجہ ہے کہ ان اداروں کے بچوں کو تعلیم کے ساتھ ساتھ مختلف ہنر سکھانے پر بھی توجہ دی جارہی ہے جن میں ٹیلرنگ، بیوٹیشن اور کمپوٹرگرافکس شامل ہے انہوں نے کہاکہ والد ین کا فرض بنتا ہے کہ وہ حکومت کی جانب سے مہیا کی جانیوالی اس سہولت سے فائدہ اٹھائیں اور اپنے بچوں کو معذور سمجھ کر نظر انداز نہ کریں بلکہ انہیں معاشرے پر بوجھ بنانے کی بجائے اپنے پیروں پر کھڑا ہونے میں مدد دیں۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سنٹر بھلوال کے طلبا و طالبات میں عید گفٹ تقسیم کئے حکومت پنجاب سپیشل بچوں کی تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ دے رہی ہے ۔ تاکہ وہ معاشرے کا مفید اور فعال رکن بن سکیں۔ وزیراعلی پنجاب کی جانب سے ان بچوں کو خصوصی عید گفٹ بھی دیئے گئے ہیں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں