کمشنر کی زیر صدارت ستھرا پنجاب پروگرام کا جائزہ اجلاس

کمشنر کی زیر صدارت ستھرا پنجاب پروگرام کا جائزہ اجلاس

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) کمشنر سرگودہا ڈویژن جہازیب اعوان کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس میں ایس ڈبلیو ایم سی کے سلانوالی، نور پور تھل اور کلور کوٹ تحصیلوں میں ستھرا پنجاب پیش رفت بارے جائزہ لیاگیا۔۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 کمشنر نے سی ای او ایس ڈبلیو ایم سی کو تینوں تحصیلوں میں درکار عملہ صفائی، مشینری اور آپریشن آلات کو جلد مکمل کروانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہاکہ حکومت پنجاب نے ستھرا پنجاب پربھاری انفوسمنٹ کی ہے ، کمپنی کا نگران مانیٹرنگ عملہ اپنے فرائض ایمانداری اور جانفشانی سے ادا کرے ۔ کرپشن پر زیر وٹالرینس پالیسی پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے ۔ انہوں نے یونین کونسلز سطح پر اسٹیک ہولڈرز پر مشتمل مانیٹرنگ کمیٹیاں تشکیل دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کنٹریکٹرز کو صفائی پلان پر سختی سے عمل درآمد کرنے کی ہدایت کی۔ کمشنر نے سی ای او کمپنی کو چاروں اضلاع میں عید الفطر کا خصوصی صفائی پلان تشکیل دینے کی ہدایت کرتے ہوئے واضح کیا کہ تعطیلات میں کمپنی کاتمام فیلڈ اور مانیٹرنگ اسٹاف ڈیوٹی پر موجود رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ ورکرز کو عید سے قبل حکومت کی مقررہ تنخواہ کی ادائیگی بھی یقینی بنائی جائے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں