پنجاب ،پختونخوا:دھماکا،3زخمی،2حملے ناکام،11دہشتگرد گرفتار

پنجاب ،پختونخوا:دھماکا،3زخمی،2حملے ناکام،11دہشتگرد گرفتار

پشاور،لاہور،ڈی جی خان(ڈسٹرکٹ رپورٹر، نیوز ایجنسیاں ،مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب اور پختونخوا میں دہشتگردی کے مختلف واقعات پیش آئے ،باردوی مواد دھماکے میں 3افراد زخمی ہوگئے ، دو حملے ناکام بنا دئیے گئے ، 11دہشتگردوں کو گرفتارکرلیا گیا ۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

تفصیلات کے مطابق جنوبی وزیرستان کے رستم بازار وانا میں کڑیکوٹ روڈ پر سڑک کنارے بارودی مواد کا دھماکاہوا جس میں تین افراد زخمی ہوگئے جنہیں ڈسٹرکٹ ہسپتال وانا منتقل کردیا گیا ۔ایم ایس ڈاکٹر جان محمد کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں ایک کی حالت تشویشناک ہے ۔ادھر لکی مروت میں تھانہ درہ پیزو پر نامعلوم مسلح افراد کا حملہ ناکام بنا دیا گیا، پولیس اور حملہ آوروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ، اس دوران بھاری ہتھیاروں اور راکٹ لانچر کا استعمال بھی ہوا، تاہم پولیس کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، حملہ آور فرار ہوگئے ،رواں ہفتے اس پولیس تھانے پر یہ تیسرا حملہ ہے ۔علاوہ ازیں پنجاب پولیس نے ڈیرہ غازیخان میں پنجاب خیبرپختونخواکے سرحدی علاقے میں خوارجی دہشتگردوں کا رواں ماہ میں ساتواں حملہ ناکام بنا دیا،پنجاب اور خیبرپختونخوا کی سرحد پر لکھانی چیک پوسٹ دہشتگردوں نے آئی ای ڈی (IED) سے حملہ کیا جس سے بکتر بند گاڑی کو معمولی نقصان پہنچا اور ایلیٹ فورس کا ایک اہلکار زخمی بھی ہوگیا،پولیس ٹیموں اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں جوانوں کی بروقت اور بھرپور جوابی کاروائی سے دہشت گرد پسپا ہو کر فرار ہوگئے ۔مزید برآں محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی )نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز سرگودھا، راولپنڈی ، پاک پتن، گجرات، چکوال، بہاولپور ، بہاول نگر اورفیصل آبادمیں آپریشنز کرتے ہوئے 11دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا، دہشتگردوں کی شنا خت حیدر سلطان، ولی رحمن، زبیر، امین، اکبر ، مقصود خان ، عمیر ، ظفر اقبال، ابراہیم قاسمی، محب اللہ اور صدام حسین کے نام سے ہوئی ،ان سے دھماکا خیز مواد، ڈیٹونیٹرز، پمفلٹ، نقدی و دیگر سامان برآمد کرلیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں