وفاقی لاافسران کی تقرریاں

اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے ، خبر نگار،مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی حکومت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل ،ڈپٹی اٹارنی جنرل اور اسسٹنٹ اٹارنی جنرل سمیت کئی لاافسران کی تقرری کر دی، صدر مملکت کی منظوری کے بعد وزارت قانون کی جانب سے الگ الگ نوٹیفکیشن جاری کر دیئے ۔
نوٹیفکیشن کے مطابق عمر اسلم خان اورراشد حفیظ ایڈیشنل اٹارنی جنرل ، سید نوید الحسن شاہ ، اصغر لودہی ،سعید محمد فرہاد ترمذی، حفصہ بخاری اور محمد وسیم ڈپٹی اٹارنی جنرل تعینات کئے گئے ہیں۔ سید مسعودالحسن، حسیب شکور پراچہ ، محمد آصف خان، شکیل احمد پاشا ،شاہد احمد رانجھا ،ندیم حسین مغل، سلطان لہراسب خان،راجہ امجد محمود، قاسم عباس، ملک ظہیر رشد، قمر حنیف کو اسسٹنٹ اٹارنی جنرل مقرر کردیاگیا۔ مسعود الحسن راولپنڈی بار سے سینئر وکیل اور کرمنل کیسز میں مہارت رکھتے ہیں، راشد حفیظ پہلے اسسٹنٹ اور ڈپٹی اٹارنی جنرل رہ چکے اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کی ذمہ داری اداکرچکے ہیں۔ آصف خان بھی سینئر ایڈووکیٹ ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے وفاقی حکومت نے 4 لا افسران کو عہدے سے ہٹا دیا ہے ۔ اسسٹنٹ اٹارنی جنرل طیب صدیقی ، ناصر جاوید ، جعفر حسین اور عمر طارق گل کو عہدے سے ہٹایا گیا، وفاقی وزارت قانون نے ڈی نوٹیفائی کر دیا۔