9مئی مقدمات،مسرت اورجمشید اقبال کی ضمانتوں میں توسیع
لاہور(کورٹ رپورٹر)انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے جناح ہاؤس حملہ سمیت 9 مئی کے آٹھ مقدمات میں مسرت جمشید چیمہ اور جمشید اقبال چیمہ کی عبوری ضمانتوں میں 18 اپریل تک توسیع کر دی۔
جج منظر علی گل نے عبوری ضمانتوں پر سماعت کی جبکہ پی ٹی آئی رہنما مسرت جمشید چیمہ اور جمشید اقبال چیمہ عدالت میں پیش ہوئے ۔ پولیس نے مقدمات کا ریکارڈ پیش کرنے کیلئے مہلت طلب کی اور موقف اختیار کیا کہ مقدمات کا ریکارڈ سپریم کورٹ میں ہے ۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر وکلا کو دلائل کے لئے بھی طلب کر لیا۔لاہورہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی کی 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کے 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں کی کاز لسٹ جسٹس شہباز رضوی اور جسٹس طارق سلیم شیخ پرمشتمل دو رکنی بینچ کی عدم دستیابی کے باعث منسوخ کر دی گئی۔