سرگودھا:منشیات فروشوں کی فائرنگ،2پولیس اہلکار جاں بحق،2زخمی

سرگودھا:منشیات فروشوں کی فائرنگ،2پولیس اہلکار جاں بحق،2زخمی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)سرگودھاکے نواحی علاقہ لکسیاں میں منشیات فروشوں کی پولیس پر فائرنگ سے دو پولیس اہلکار جاں بحق اور دو شدید زخمی ہو گئے ، آئی جی پنجاب پولیس نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملز موں کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

تھانہ لکسیاں پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے نواحی علاقہ ٹبی پیراں میں چھاپہ مارا جہاں ملز موں نے پولیس پر براہِ راست فائرنگ شروع کر دی۔  فائرنگ کے نتیجے میں سرگودھا پولیس کے کانسٹیبل عمران وینس اور کانسٹیبل رانا شفیق موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ سب انسپکٹر ممتاز اور ایلیٹ کانسٹیبل نعمان شدید زخمی ہوئے ۔واقعے کے دوران ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔ پولیس کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں اور متعدد علاقوں میں سرچ آپریشن جاری ہے ۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریجنل پولیس آفیسر (آر پی او) محمد شہزاد آصف خان اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) محمد صہیب اشرف موقع پر پہنچ گئے ۔ شہداء اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ شہید ہونیوالے کانسٹیبل عمران وینس اور رانا شفیق کی نماز جنازہ پولیس لائنز میں ادا کردی گئی ،نماز جنازہ میں آر پی او محمد شہزاد آصف خان، کمشنر ملک جہانزیب اعوان ،ڈی پی او محمد صہیب اشرف، ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد وسیم سمیت افسروں و ملازمین کی بڑی تعداد نے شرکت کی،اس موقع پر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی آر پی او، کمشنر نے شہداء کے اہل خانہ سے ملاقات کی اوران کے بلند حوصلے کی تعریف کی جس کے بعد شہداء کے جسد خاکی تدفین کے لیے آبائی گاؤں روانہ کر دئیے گئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں