گریڈ 20 ،21میں ترقی پانیوالے 300افسروں کی تعیناتی کی تجاویزارسال

گریڈ 20 ،21میں  ترقی پانیوالے 300افسروں  کی تعیناتی کی تجاویزارسال

اسلام آباد (نیوز رپورٹر ) اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے گریڈ 20 اور 21 میں ترقی پانے والے 300 سے زیادہ افسران کی سفارشات و تعیناتی کی تجاویز کا مسودہ چیئرمین سینٹرل سلیکشن بورڈ (سی ایس بی ) اور متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز و آئی جیز کو بھجوا دیا ہے۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 چیئرمین سی ایس بی و چیئرمین فیڈرل پبلک سروس کمیشن لیفٹیننٹ جنرل (ر)اختر نواز ستی و متعلقہ محکموں کے سربراہان کے بعد باضابطہ منظوری کے لئے وزیراعظم کو بھجوایا جائے گا، سی ایس بی اجلاس گزشتہ ماہ 11 تا 14 مارچ منعقد ہوا تھا جس میں وفاق کے ماتحت سروس گروپس اور ایکس کیڈر افسران کی گریڈ 20 اور 21 میں ترقی کی سفارشات دی گئی تھی ، وزیراعظم سے حتمی منظوری کے بعد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن افسران کی ترقی و تعیناتی کے احکامات جاری کرے گا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں