شانگلہ میں دھماکا،ڈی پی او محفوظ،چیک پوسٹ پر حملہ ناکام

شانگلہ میں دھماکا،ڈی پی او محفوظ،چیک پوسٹ پر حملہ ناکام

شانگلہ(آئی این پی)ڈی پی اوشانگلہ شاہ حسن اور خیبر پختونخوانخوا پولیس کی گاڑیوں پر علاقہ دوہ خواڑو شیکولی موڑ حدود تھانہ چوگا میں ریموٹ کنٹرول بم سے دھماکا کیا گیا۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

دھماکے میں ڈی پی او شانگلہ شاہ حسن اور دیگر افسرو جوان محفوظ رہے ،دھماکے میں سپیشل برانچ کے اہلکار کی پرائیوٹ گاڑی کو نقصان پہنچا، پولیس نے پورے علاقے کو گھیرے میں لیتے ہوئے بڑے پیمانے پر سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن شروع کردیا،حکام کا کہنا تھا کہ دھماکے کی نوعیت معلوم کرنے کے لئے بی ڈی یو معائنہ جاری ہے ۔قبل ازیں دہشتگردوں کی جانب سے پولیس پوسٹ شیکولئے پر رات گئے حملہ کیا گیا جسے پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے پسپا کردیا۔آئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید کے مطابق خوارج نے ہلکے اور بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا، تاہم شانگلہ پولیس نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردوں کو فرار ہونے پر مجبور کردیا۔ فریقین کے درمیان کافی دیر تک شدید فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں