جنرل ساحر شمشاد کا دورہ نائیجیریا سول ،عسکری حکام سے ملاقاتیں

 جنرل ساحر شمشاد کا دورہ نائیجیریا  سول ،عسکری حکام سے ملاقاتیں

راولپنڈی(خصوصی نیوز رپورٹر) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کے دورہ نائیجیریا کے موقع پر دونوں ممالک نے سکیورٹی و دفاعی شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے ۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا  نے نائجیرین عسکری اور سول قیادت سے اہم ملاقاتیں کیں۔ دورے کا مقصد دونوں ممالک کے مابین دفاعی اور سکیورٹی تعاون کو مزید فروغ دینا ہے جب کہ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے نائجیریا کے وزیر دفاع، چیف آف ڈیفنس سٹاف اور نائجیرین آرمی، نیوی اور ایئر فورس کے سربراہان سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ ملاقاتوں میں انسداد دہشت گردی، پیشہ ورانہ تعاون اور دفاعی اشتراک پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ نائجیرین قیادت نے دہشتگردی کے خلاف پاک فوج کی قربانیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا اعتراف کیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں