سروسز ہسپتال:پولیس کا تشدد، رجسٹرار سمیت 2ڈاکٹر زخمی

سروسز ہسپتال:پولیس کا تشدد، رجسٹرار سمیت 2ڈاکٹر زخمی

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے ،دنیا نیوز ،نیوز ایجنسیاں)سروسز ہسپتال میں پولیس اہلکاروں اور ڈاکٹرز میں جھگڑا ، رجسٹرار سمیت 2 ڈاکٹرز زخمی ہوگئے ۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 تفصیل کے مطابق اٹینڈنٹ نے ڈاکٹرز کے ساتھ جھگڑے کے بعد سب انسپکٹر بھائی کو بلالیاجوپولیس اہلکاروں  کے ساتھ او پی ڈی میں داخل ہوگیا اور ڈاکٹرز کو تشدد کا نشانہ بناڈالا، جھگڑے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی جس میں پولیس اہلکاروں کو ڈاکٹرز پر تشدد کرتے دیکھا جاسکتا ہے ، تشدد سے سینئر رجسٹرار سمیت 2 ڈاکٹرز زخمی ہوگئے اور ایک کی انگلی ٹوٹ گئی۔سروسز ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ افسوسناک واقعے پر سخت ایکشن لیں گے ۔ادھرڈی آئی جی آپریشنز نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ٹرینی سب انسپکٹر دانیال کو معطل کرنے اور مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا، واقعہ میں ملوث تمام اہلکاروں کیخلاف سخت محکمانہ کارروائی کا بھی حکم دیا گیا جس پر شادمان پولیس نے فوری کارروائی کرتے ٹرینی ایس آئی دانیال سمیت 6 اہلکاروں گرفتار کر لیا جبکہ دانیال و اہلکاروں کو معطل کرکے لائن کلوز کر دیا گیا۔ڈی آئی جی آپریشنز نے ایس ماڈل ٹاؤن کو انکوائری اور تمام کارروائی خود مانیٹر کرنے کا حکم دیا ہے ۔ فیصل کامران نے کہا قانون ہاتھ میں لینے والے عناصر کو کوئی معافی نہیں، پولیس کی وردی بھاری ذمہ داری کا تقاضا کرتی ہے ، ڈسپلن کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں