سرکاری سکولز میں مصنوعی ذہانت کی کلاسوں کا آغاز

سرکاری سکولز میں مصنوعی ذہانت کی کلاسوں کا آغاز

گوجرانوالہ،نو شہرہ ورکاں (نیوز رپورٹر،نمائندہ دنیا)گوجرانوالہ کے سرکاری سکولوں میں مصنوعی ذہانت کی کلاسوں کا افتتاح۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

،ضلع میں تعلیم کے ایک نئے دور کا آغاز ہوا ہے ، ڈپٹی کمشنر نوید احمد کے ویژن کے مطابق منتخب سکولوں میں مصنوعی ذہانت کی کلاسوں کا افتتاح کیا گیا ہے ۔ اس جدید پروگرام کا مقصد طلبا کو مستقبل کی مہارتوں سے آراستہ کرنا ہے تاکہ وہ عالمی سطح پر مقابلے کے قابل بن سکیں۔ ابتدائی طور پر یہ پروگرام ضلع کی ہر تحصیل سے22 منتخب سکولوں میں جماعت 6تا 10کے طلبا کیلئے شروع کیا گیا ہے ۔اس میں طلباء کو 4ہفتوں پر مبنی پراجیکٹ دئیے جائیں گے تاکہ طلبا کو عملی بنیادوں پر مصنوعی ذہانت کو سیکھنے کے مواقع فراہم کیے جا سکیں۔اس پروگرام کے کامیاب تعارف میں ڈاکٹر عطیہ ارشد ملک‘چیف ایگزیکٹو آفیسر نے کلیدی کردار ادا کیا ۔ ان کی قیادت میں اس جدید تعلیمی پروگرام کا آغاز کیا گیا ہے تاکہ طلبا کو مصنوعی ذہانت جیسے جدید ترین شعبے میں تربیت دی جا سکے ۔ڈاکٹر عطیہ ارشد ملک کا مزید کہنا تھا کہ اس پائلٹ پراجیکٹ کے بعد اس پروگرام کو ضلع کے تمام سکولوں میں نافذ کیا جائیگا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں