11پاکستانی طلبہ جاپان کے میکسٹ ریسرچ سکالرشپس کیلئے منتخب

 11پاکستانی طلبہ جاپان کے میکسٹ ریسرچ سکالرشپس کیلئے منتخب

اسلام آباد (دنیا رپورٹ)حکومت جاپان کے میکسٹ ریسرچ سکالرشپس پر ہونہار پاکستانی طلبا وطالبات منتخب ہوگئے۔۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 ، جاپان کی صف اول کی یونیورسٹیز میں اعلیٰ تعلیم حاصل کریں گے ـ۔حکومت جاپان نے گیارہ ہونہار پاکستانی طلبائو طالبات کو تعلیمی سال 2025 کے لیے میکسٹ (MEXT) (وزارت تعلیم، ثقافت، کھیل، سائنس اور ٹیکنالوجی) ریسرچ سکالرشپس سے نوازا ہے ۔منتخب طلبا و طالبات جاپان کی معروف یونیورسٹیوں میں ماسٹرز اور ڈاکٹریٹ کی ڈگریوں کی تعلیم حاصل کریں گے ۔ جاپان روانگی سے قبل جاپان کے سفارت خانے نے ان اسکالرشپ گرانٹیز کے لیے اورینٹیشن سیشن کا اہتمام کیا جس میں پروگرام کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر جاپان کے سفیر اکا متسو شوچی نے میکسٹ ایلومینای ایسوسی ایشن آف پاکستان (MAAP) کے ممبران کے اعزاز اور رخصت ہونے والے سکالرشپ گرانٹیز کو الوداع کرنے کے لیے اپنی سرکاری رہائش گاہ پر ایک افطار استقبالیہ کا اہتمام کیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں