سی ڈی اے کا غیر قانونی تعمیرات کیخلاف ایکشن ، درجنوں مسمار

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)سی ڈی اے کے بلڈنگ کنٹرول سیکشن نے غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کے خلاف کارروائیاں کر تے ہوئے ایف-10 مرکز میں 29 غیر قانونی ورکشاپس ختم کیں۔۔۔
ایف-7 مرکز میں چھتوں پر کی گئی درجنوں غیر قانونی تعمیرات گرا دی گئیں ۔ پلاٹ نمبر 1-D اور پلاٹ نمبر 13-Yپر موجود غیر قانونی ڈھانچے مسمار کر دئیے گئے ۔ سی ڈی اے نے تمام کاروباری اداروں اور جائیداد مالکان سے اپیل کی ہے کہ وہ بلڈنگ قوانین کی پابندی کریں ۔