اوپن، ورچوئل یونیورسٹی کے طلبہ بھی لیپ ٹاپ سکیم میں شامل

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اور ورچوئل یونیورسٹی کے طلبا و طالبات کو بھی لیپ ٹاپ سکیم میں شامل کرلیا ہے۔
اس سکیم کے تحت مستحق اور میرٹ پر پورا اترنے والے طلبہ کو لیپ ٹاپ فراہم کیے جائیں گے۔ طلبہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مزید تفصیلات اور درخواست دینے کے طریقہ کار کے لیے ہا ئیر ایجوکیشن کمیشن کی آفیشل ویب سائٹ یا اپنی متعلقہ جامعات سے فوری رابطہ کریں۔ اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر اور ورچوئل یونیورسٹی کے قائم مقام ریکٹر، پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود نے اس فیصلے کو تعلیمی انقلاب کی طرف ایک مثبت قدم قرار دیا ہے۔