پاکستان کو مزید مضبوط بنا نیکا عزم کرتے ہیں،بیرسٹر سلطان

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار)صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چودھری نے کہا ہے کہ ایک خوشحال، مضبوط اور مستحکم پاکستان ہی کشمیر کی آزادی کا ضامن ہے۔
23 مارچ 1940 کا دن پاکستان اور ریاست جموں وکشمیر کے مسلمانوں کی تاریخ میں ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ یوم پاکستان پر اپنے خصوصی پیغام میں بیرسٹر سلطان نے کہا کہ ہم پاکستان کو مزید مضبوط اور خوشحال بنا نے کا عزم کرتے ہیں، وہ وقت دور نہیں جب کشمیری بھی آزادی کی فضا میں سانس لیں گے۔