ڈی آئی جی اسلام آباد کا دورہ شہر، سکیورٹی کا جائزہ لیا

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق نے نماز تراویح اور سحری کے اوقات میں شہر کا دورہ کیا، انہوں نے ضلع بھر کی مساجد کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔
دریں اثنا ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد محمد جواد طارق نے اپنے دفتر میں کھلی کچہری کے دوران شہریوں کے مسائل سنے، انہوں نے افسران کو شہریوں کے مسائل فوری حل کرنے کے احکامات جاری کیے۔