ڈسٹرکٹ ہیلتھ انفارمیشن مینجمنٹ سسٹم شروع کرنیکی ہدایت

اسلام آباد(نیوزرپورٹر)وزیر مملکت قومی صحت ڈاکٹر مختار احمد بھرتھ نے اسلام آباد میں صحت کی سہولیات کو یقینی بنانے کیلئے ڈسٹرکٹ ہیلتھ انفارمیشن مینجمنٹ سسٹم کوفوری طور پر شروع کرنے کی ہدایت کی ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اسلام آباد میں صحت کی سہولیات کے حوالے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر سیدہ راشدہ بتول کو طبی عملے کی کمی دور کرنے کے لیے بھرتی کے عمل کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت بھی دی اور کہا آئی سی ٹی میں پانچ کمیونٹی ہیلتھ سینٹرز کے ساتھ کم از کم پانچ نرسنگ کالج بنائے جائیں اور موبائل ہیلتھ کلینک شروع کیا جائے ۔ اسلام آباد ہیلتھ کیئر ریگولیٹری اتھارٹی اور نجی سیکٹر کے ساتھ ملکر 24/7 برتھ ڈوز سائٹس قائم کی جائیں۔