ورلڈ فا ریسٹ ڈے ، راولپنڈی ڈویژن میں 1100پودے لگائے گئے

راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) محکمہ لائیو سٹاک حکومت پنجاب نے راولپنڈی ڈویژن میں گزشتہ روز ورلڈ فاریسٹ ڈے پر 1100 پودے لگائے۔
پولٹری لائیو سٹاک کمپلیکس میں 200 سے زائد پھولوں اور پھلوں والے پودے لگائے گئے ۔ ڈائریکٹر لائیو سٹاک راولپنڈی ڈاکٹر نوید سحر زیدی نے ، ڈائریکٹر پولٹری اور ڈسٹرکٹ ہیڈ راولپنڈی، ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر ارشد لطیف کے ہمراہ لائیو سٹاک کمپلیکس شمس آباد میں پودا لگایا۔