پانی بچانا دراصل زند گی بچانے کے مترادف، چیئرمین سی ڈی اے

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں عالمی یوم آب کے موقع پر پانی کی اہمیت، اس کے تحفظ اور آئندہ ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔
چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ پانی اللہ تعالیٰ کی ایک عظیم نعمت، پانی کو بچانا دراصل زندگی بچانے کے مترادف ہے ۔ سی ڈی اے اسلام آباد کے شہریوں کو صاف اور محفوظ پانی کی بلاتعطل فراہمی کے لیے ہرممکن اقدامات کر رہا ہے اور اس حوالے سے جدید اور پائیدار حل اپنانے پر توجہ دی جا رہی ہے ۔ چیئرمین سی ڈی اے نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ پانی کے ضیاع کو روکنے میں اپنا کردار ادا کریں۔ عالمی یوم آب کی مناسبت سے چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ یہ دن ہمیں پانی کی اہمیت اور اس کے تحفظ کے حوالے سے عملی اقدامات اٹھانے کی یاد دلاتا ہے۔