یوم پاکستان :پنجاب آرٹس کونسل میں ٹیبلوز ، تقریری مقابلے

راولپنڈی(نیوزرپورٹر ) پنجاب آرٹس کونسل میں یوم پاکستان کی مناسبت سے ٹیبلو، تقریری اور قومی نغموں کے مقابلوں کا انقعاد کیا گیا۔
مہمان خصوصی پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات و ثقافت شازیہ رضوان تھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ 23 مارچ 1940 کا دن ہماری تاریخ میں ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے جب برصغیر کے مسلمانوں نے ایک علیحدہ وطن کے قیام کا عزم کیا۔ ڈائریکٹر آرٹس کونسل سجاد حسین نے کہا کے یوم پاکستان ہماری قومی تاریخ کا ایک درخشاں باب ہے ، جو ہمیں اتحاد، قربانی اور عزم کی یاد دلاتا ہے۔