یوم پاکستان،راولپنڈی میں خصوصی صفائی آ پریشن جاری

راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) آر ڈبلیو ایم سی نے یوم پاکستان کے لئے ڈویژن بھرمیں خصوصی صفائی آپریشن کا آغاز کر دیا ہے ۔
تمام اہم شاہراہوں، چوراہوں، بازاروں اور تفریحی مقامات کی خصوصی صفائی کی جا رہی ہے ۔شہر اور یوم پاکستان کی تقریبات کے مقامات کو زیرو ویسٹ بنانے کے لیے اضافی سینیٹری ورکرز تعینات کیے گئے ہیں۔ جبکہ قومی یادگاروں کے اطراف میں چونے کا چھڑکاؤ کیا جا رہا ہے اور سڑکوں، فٹ پاتھوں اور گرین بیلٹس کی مکینیکل سویپنگ کی جا رہی ہے ۔