ماحولیاتی آلودگی کے پھیلاؤ کا باعث بننے والے یونٹ کو سیل کر دیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ماحولیاتی آلودگی کے پھیلاؤ کا باعث بننے والے یونٹ کو سیل کر دیا گیا۔
تھانہ غلام محمد آباد کے علاقے قائم سائیں روڈ پر محکمہ ماحولیات کی ٹیموں نے مختلف پوائنٹس کو چیک کیا۔ اس دوران کالا اور مضر صحت دھواں چھوڑتے ہوئے ماحولیاتی آلودگی میں اضافے کا سبب بننے والے یونٹ کو سیل کرکے اس کے خلاف واقعہ کا مقدمہ درج کرتے ہوئے قانونی کار روائی شروع کردی گئی ہے ۔