گودام کے تالے توڑ کر لاکھوں روپے مالیت کی مرچوں کے بورے چوری

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)گودام کے تالے توڑ کر لاکھوں روپے مالیت کی مرچوں کے بورے چوری کرلئے گئے ۔
تھانہ جھنگ بازار کے علاقے جھنگ روڈ سے ملحقہ انصاف روڈ پر واقعہ رفاقت علی نامی شہری کے گودام کے تالے توڑ کر نامعلوم ملزم رات کی تاریکی میں لاکھوں روپے مالیت کی مرچوں کے بورے اور دیگر قیمتی سامان چوری کرکے لے گئے ۔ جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملز موں کی تلاش کا سلسلہ بھی شروع کردیا ہے ۔