تاندلیانوالہ :جنگلات کے عالمی دن پر لیڈیز پارک میں تقریب کا اہتمام

تاندلیانوالہ،ماموں کانجن(نمائندگان دنیا ) جنگلات کے تحفظ کے عالمی دن کے موقع پر لیڈیز پارک میں تقریب کا اہتمام کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق جنگلات کے تحفظ کے عالمی دن کے موقع پر لیڈیز پارک میں تقریب کا اہتمام ہوا جس میں اسسٹنٹ کمشنر اذکاء سحر، ایم پی اے قدسیہ بتول ضیاء ،ایس پی صدر ڈویژن محمد طاہر کھچی،چیف آفیسر ارشد غفور،رہنما مسلم لیگ ن جہانزیب صفدر ایس ڈی او محمدنبیل سمیت سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب جنگلات کے تحفظ اور بڑھاؤ کے لئے خصوصی اقدامات کررہی ہے ، شہریوں کو بھی اس میں بھرپور تعاون کی کوشش کرنی چاہئے ۔