پٹرول ڈلوانے کے بعد نوسر باز پیسے دئیے بغیر فرار

فیصل آباد(سٹی رپورٹر) پٹرول ڈلوانے کے بعد نوسر باز پیسے دئیے بغیر موقع سے فرار ہو گیا۔
تھانہ ملت ٹاؤن میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے سرگودھا روڈ پر واقعہ پٹرول پمپ کے منیجر نے پولیس کو بتایا لیکن نامعلوم ملزم کی جانب سے اپنی گاڑی میں 12 ہزار روپے مالیت کا پٹرول ڈلوایا گیا اور بعد ازاں باتوں میں الجھاتے ہوئے پیسے دئیے بغیر موقع سے فرار ہو گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے ۔